Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

طلباءپر قدغنیں اور سرکاری جبر ہی پتھراﺅ کا موجب:میرواعظ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 19, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر// انجمن نصرة الاسلام کے سربراہ اوحریت (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے ایک صالح معاشرہ کی تعمیر میں طلباءکے کردار کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے واعظوں، خطیبوں، اماموں، والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قوم کی نوجوان نسل کی ایسے خطوط پر تربیت کریں اور ان کی اس انداز سے کردار سازی کریں کہ آگے چل کر ایک نیک اور برائیوں سے پاک سماج کی تعمیر میں بخوبی اپنا کردار ادا کرسکیں۔انجمن کے سابق صدر شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کی انجمن کے تئیں ان کی گرانقدر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ہفتہ شہادت کی تقریبات کے سلسلے میں انجمن نصرة الاسلام کے زیر اہتمام اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول راجوری کدل سرینگر کے آڈیٹوریم میں ” ایک صالح سماج کی تعمیر میں طلباءکاکردار “کے زیر عنوان منعقدہ سمینار سے اپنے صدارتی خطاب میں میرواعظ نے کہا کہ نوجوان قوم و ملت کا سرمایہ ہوتا ہے اور کسی قوم یا سماج میں بیداری یا تحرک پیدا ہونا تب تک مشکل ہے جب تک اس قوم کا نوجوان بیدار نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ کشمیر میں سرکاری سطح پر یہاں کے نوجوان نسل خصوصا طلباءکی فکر اور سوچ کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ریاستی انتظامیہ اور پولیس کا رویہ طلباءکے ساتھ انتہائی جارحانہ نوعیت کا ہے ۔ ان کے آزادانہ بحث و مباحثے(Debate) پر امن سرگرمیوں اور Students activisim پر پابندیاں عائد ہیں ۔جبر و زیادتیوں کے نتیجے میں آج کے نوجوان سوچ نہیں پا رہا کہ کون سا راستہ اختیار کرنا ہے اور وہ خود کو ایک دوراہے پر محسوس کررہا ہے اور اس ظلم کے ردعمل میں وہ پتھر اٹھانے پر مجبور ہورہا ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ سیاسی، سماجی اور مذہبی سطح پر یہاں کے حالات انتہائی دگرگوں ہےںخصوصا نوجوان اور طلباءکو ہر سطح پر مختلف نوعیت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میںstudents association کو بحال کیا جائے اور ان کو اپنی پر امن سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر میں سماجی یا معاشرتی سطح پر اُس وقت تک کسی بھی طرح کی تبدیلی یا اصلاح کی توقع نہیں کرسکتے اور نہ ایک صالح معاشرہ تب تک وجود میں آسکتا ہے جب تک یہاں کے طالب علموں اور نوجوانوںکو کھلے ذہن کے ساتھ مختلف معاملات اور حالات پر بحث و مباحثے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ ان کی پڑھائی اپنی جگہ لیکن آج کا نوجوان ارد گرد کے حالات سے بے خبر نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طالب علموں کو اپنی سرگرمیوں کیلئے space فراہم کی جاتی ہے مگر کشمیر میں حالات اس سے مختلف ہےں۔ یہاں ظلم و زیادتیوں کے بل پر طلباءکو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ کالجوں اور سکولوں سے باہر آکر اپنے جائز مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرےں۔سمینار میں وادی کے دو درجن سے زیادہ نامور تعلیمی اداروں سے وابستہ طلباءاور طالبات نے موضوع کی مناسبت سے اپنے مقالات پیش کئے ۔ سمینار میں پہلی پوزیشن اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول راجوری کدل کے طالب علم حنان نے حاصل کی ، دوسری پوزیشن اسلامیہ ہائی سکول صفاکدل کی طالبہ صبورہ،تیسری پوزیشن گرین ویلی انسٹی ٹیوٹ الٰہی باغ کے طالب علم سید آغا ہادی نے حاصل کی۔ جبکہ اس موقعہ پر اسلامیہ ہائی سکول راجوری کدل کی طالبہ منشا اورمسلم پبلک سکول راجباغ کی طالبہ عریضہ کو بھی اعزازی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ سمینار میںجج کے فرائض پروفیسر محمد صدیق کچھے ، ڈاکٹر جی ایم خان، اور محمد شفیع خان نے انجام دیئے جبکہ اس موقعہ پر کئی سرکردہ تعلیمی ،سماجی اور انجمن سے وابستہ معزز ممبران کے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ سمینار کی نظامت کے فرائض مولانا ایم ایس رحمن شمس نے انجام دیئے۔اس موقعہ پر مجلہ نصرة الاسلام کا شہید ملت نمبر۷۱۰۲ءکا اجرا بھی عمل میں لایا گیا جس میں شہید رہنما کی زندگی اور کارناموں پر محیط سرکردہ اور نامور قلمکاروں کے مضامین اور مقالات شامل ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔13جولائی کوپائین شہر میں عارضی بندشیں | سرکار کے ہاتھوں سرکار بند | سیاسی رہنمائوں کی گھروں میں نظر بندی غیر جمہوری اقدام: وزیراعلیٰ
صفحہ اول
دائمی سردرد | 60فیصد آبادی کی ہر روز کی کہانی مستقل سر درد ،تنائو، نیند میں خلل، موبائل کا استعمال اور مائیگرین کلیدی محرکات
کشمیر
ملی ٹینسی کے دبائے گئے43کیسوں کی تحقیقات شروع | جج نیل کانٹھ گنجو اور وندہامہ قتل عام سمیت کشمیری پنڈتوں کے23معاملات دوبارہ کھولے جائیں گے: ایل جی
صفحہ اول
جیلوں میں بنیاد پرستی بڑھتا ہوا نازک چیلنج | وزارت داخلہ کا ریاستوں اور یوٹیز کو مکتوب | ملی ٹینٹوں کیلئے الگ الگ رہائش کی تجویز
برصغیر

Related

کشمیر

آج سے موسم پھر بدلے گا | اگلے 3دن تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع

July 13, 2025
کشمیر

گانٹھ مولہ بارہمولہ میں المناک حادثہ | جہلم میں سرینگر کا خاندان ڈوب گیا | کمسن کی لاش بر آمد، خاتون سمیت 2 لاپتہ

July 13, 2025
کشمیر

اداس چہروں پر خوشی لو ٹ آئی | ٹیٹوال مندر میں روزانہ درشن کا سلسلہ جاری

July 13, 2025
کشمیر

سیاحتی شعبہ بحالی کے سفر پر گامزن | چند روز سے20فیصد اضافہ

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?