سرینگر// لشکرطیبہ چیف محمودشاہ نے ہندوارہ میں طالب علموں پر فورسز کے تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان کاروائیوں میں بلاتفریق مردوزن کو نشانہ بنایا جارہاہے ،جو انتہائی تشویشناک ہے ۔ لشکر طیبہ ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی طرف سے موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حقوق انسانی کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیاکو چاہئے کہ خطے میں قیام امن کی خاطر تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد وںکے مطابق نکالا جائے۔