Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

طبی ڈھانچہ کی اپ گریڈیشن

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 11, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد جوں جوں ملک اور خاص کر جموںوکشمیر میں بڑھتی چلی جارہی ہے ،تشویش میں بھی اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے کیونکہ حکومتی دعوئوں کو ایک طرف رکھ کر زمینی حالات بتارہے ہیں کہ اس وبا سے نمٹنے کیلئے جس پیمانے کے انتظامات کی ضرورت ہے وہ یہاں موجود نہیں ہیں۔ جموںوکشمیر کا طبی سیکٹر پہلے ہی شدید بحران کا شکار تھا اور یہاں نہ صرف طبی و نیم طبی عملہ کی شدید قلت پائی جارہی تھی بلکہ ڈھانچہ بھی نہ ہونے کے برابر تھا اور اللہ نہ کرے اب اگر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو ہسپتالوں پر مزید بوجھ پڑ جانا طے ہے ۔امریکہ ،اٹلی اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں جب کورونا کا بحران سنگین ہوا تو وہاں کا ہیلتھ سسٹم بھی جواب دے گیا او ر فی الوقت حالت یہ ہے کہ امریکہ میں ملکی سطح پر میڈیکل سٹوروں میں90فیصد ادویات اور طبی سازوسامان ختم ہوچکا ہے جبکہ ماسک بالکل نایاب ہوچکے ہیں ۔اتنا ہی نہیں،کورونا کے مریضوں کیلئے اب وینٹی لیٹروں کی کمی پڑ گئی ہے ۔یہ صورتحال ہر لحاظ سے پریشان کن ہے ۔آنے والے ایام ہمارے لئے بھی انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں ۔شاید اسی لئے مرکزی حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ آنے والے دو ماہ میں ملک کو 50ہزار وینٹی لیٹروں اور90 لاکھ سے زیادہ N-95ماسکوںکی ضرورت پڑے گی ۔اگر انہی تخمینہ جات کا اطلاق جموں وکشمیر پر بھی کیاجائے تو یقینی طور پر آنے والے ایام میں یہاں بھی ایک ہزار کے قریب وینٹی لیٹروںکی ضرورت ہوگی جبکہ فی الوقت حکومتی اعداد وشما ر کے مطابق جموںوکشمیر میں محض223وینٹی لیٹر ہیں جن میں132کشمیراور91جموں میںہیںجبکہ مزید400کے آڈر دئے گئے ہیں اور وہ بھی جلد ہی ہسپتالوںمیں نصب کئے جائینگے تاہم زمینی سطح پرکشمیر میں صرف123وینٹی لیٹر ہی دستیاب ہیں جن میں97ہسپتالوں میں آئی سی یو بیڈوں کے ساتھ نصب ہیں جبکہ24پورٹیبل ہیں،یعنی انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیاجاسکتا ہے اور ان میں بیشتر کریٹیکل کیئر ایمبولینسوں میںلگے ہوئے ہیں ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ سوا کروڑ کی آبادی والے جموں وکشمیر میں قریب 60ہزار لوگوں کیلئے ایک وینٹی لیٹر دستیاب ہے ۔کشمیر میں جہاں بانڈی پورہ ،شوپیاں اور پلوامہ کے ضلعی ہسپتالوں میں سرے سے ہی کوئی وینٹی لیٹر نہیں ہے وہیں جموں کی حالت اس سے بھی گئی گزری ہے، جہاں چناب خطہ کے چار اضلاع ریاسی ،رام بن ،ڈوڈہ اور کشتواڑ کے ضلعی ہسپتالوں میں چند روز قبل تک کوئی وینٹی لیٹر ہی نہیں تھا لیکن اب ضلع ہسپتال ڈوڈہ،جسے اب میڈیکل کالج ہسپتال کا درجہ حاصل ہے،میں دو وینٹی لیٹر نصب کئے گئے ہیں۔اسی طرح پیر پنچال کے دو اضلاع راجوری اور پونچھ میں کوئی وینٹی لیٹر نہیں ہے او ر فقط دو کریٹیکل کیئر ایمبولینس گاڑیوں میں پورٹیبل وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔میڈیکل کالج جموں،سپر سپیشلٹی ہسپتال ،گاندھی نگر ہسپتال ،ایس ایم جی ایس ہسپتال اور سروال میں گوکہ چند وینٹی لیٹر نصب ہیں تاہم ادہمپور ،سانبہ اور کٹھوعہ میں یہ تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ۔یہ اعدادوشمار چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ ہمارا طبی نظام موجودہ وباء سے نمٹنے کیلئے ناکافی ہے اور اس کو ا پ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔اپ گریڈیشن اس لئے ضروری ہے کیونکہ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگ عمومی طور چھاتی کے انفیکشن میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور انتہائی نازک بیماروں کو وینٹی لیٹروں پر ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔ ایسا موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اوپر خوف طاری کرنے کی بجائے اپنی طیاریوں کے عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کیونکہ وبا سے نمٹنے کیلئے تیاریاں ہی سب سے بڑا دفاع ہے اور اگر ہم تیاریاں مسلسل بڑھاتے نہ رہیں تو اگر خدانہ کرے ،کل کو اس وباء نے ہمیں بری طرح سے لپیٹ لیا تو ہمار ے پاس اس سے لڑنے کیلئے ضروری انتظامات نہیں ہونگے۔ یہ ستم ظریفی نہیں تو اور کیا ہے کہ اسی ہفتہ میں سرینگر کے ایک بڑے ہسپتال نے ایک نجی رضاکارتنظیم کی جانب سے فراہم کئے گئے 40لاکھ روپے کے 6وینٹی لیٹر لینے سے یہ کہہ کر معذوری ظاہر کی کہ ان کے پاس ان وینٹی لیٹروںکی تنصیب کیلئے جگہ نہیں ہے اور نہ مناسب عملہ و ڈھانچہ میسر ہے ۔اگر صورتحال ایسی ہے تو جو حکومت کے بقول 400وینٹی لیٹر مزید آرہے ہیں،انہیں کہاں نصب کیاجائے گا اور انہیں چلانے کیلئے طبی و نیم طبی عملہ کہاں سے آئے گا۔موجودہ وقت روایتی طور چلنے کا نہیں ہے بلکہ یہ وقت ہمیں اختراعی بننے کی دعوت دیتا ہے ۔ہسپتال منتظمین کو اس بحران کے آئوٹ آف بوکس حل نکالنا ہونگے ۔جو کچھ جہاں سے بھی آتا ہے ،اس کو واپس نہیں کرنا ہے بلکہ لینا ہے اور یقینی بنانا ہے کہ یہ آلات چل پڑیں کیونکہ اب ہمارے لئے ایک ایک پل قیمتی ہے اور ہم مزید وقت ضائع کرنے کے متحمل نہیںہوسکتے ہیں۔ انسداد ملیریا ادویات دستیاب رکھنا اچھی بات ہے لیکن وہ اس بیماری کا مستقل علاج نہیںہے بلکہ تما م تر سہولیات سے لیس انتہائی نگہداشت والے وارڈ اور بسترے ہی ہمیں اس سے بچانے میں مدد کرسکتے ہیں۔وقت کی پکار ہے کہ ہم ہر لمحہ اپنے طبی نظام اور ڈھانچہ کو اپ گریڈ کریں ۔ان ایام میں جتنا اپ گریڈیشن ہوپائے گا،اتنا ہی ہمیں یہ جنگ لڑنے میں آسانی ہی نہیں ہوگی بلکہ وہ ڈھانچہ پھر ہمیں آنے والے وقت میں بھی کام آئے گا۔اس لئے تمام ہسپتال منتظمین اور انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ روایت سے ہٹ کر سوچیں اور کچھ نیا کریں کیونکہ یہ وقت روایتی دفتری طوالت میں الجھنے کی ہمیں قطعاً اجازت نہیں دیتا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عالمی یوم اردو ایوارڈز 2025 کا اعلان
برصغیر
بارہمولہ میں اپنی پارٹی کا ورکرز کنونشن،جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے: غلام حسن میر
تازہ ترین
رام بن اور بانہال میں دو الگ الگ سڑک حادثات، ایک ازجان ، پانچ زخمی
تازہ ترین
کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
تازہ ترین

Related

اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?