سوناواری//سمبل سوناواری سے ملحقہ علاقہ نوگام میں 27 سال قبل مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پبلک ہیلتھ سنٹر کو تعمیرکیا ۔اس دوران 2007 میں اُس وقت کی حکومت نے علاقے میں ہیلتھ سنٹر کیلئے ایک عمارت تعمیر کی جسے 2014 کے تباہ کن سیلاب کے دوران نقصان پہنچا ۔اگرچہ اس عمارت کو پھر سے قابل استعمال بنایا گیا لیکن پرانے طبی مرکز کو نئی عمارت میں منتقل نہیں کیا گیا۔اس صورتحال کی وجہ سے زلہ پورہ،گھونسی پورہ،گنڈہ نوگام،نوگام پائین کی آبادی کو متعدد مسائل درپیش ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پرانی عمارت میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر شبانہ ڈیوٹی نہیں دے پاتے ہیںاور اگر دوران شب مریضوں کو طبی امداد کیلئے سمبل جانا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اب اگرچہ طبی مرکز کیلئے نئی عمارت تعمیر ہوئی لیکن افتتاح کب ہوگا اس کا انتظار کرنا ہوگا۔ قانون ساز کونسل رکن اور مقامی پی ڈی پی لیڈر یاسر ریشی نے کہا کہ ’اس عمارت میں معمولی کام باقی رہ گیا ہے جسے چند روز میں مکمل کیا جائے گا اور پھر منتقلی کا عمل شروع ہوگا‘‘۔