Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

طبی انتباہ | مائیکرو ویو اوون کا استعمال مفید نہیں غذائیں دوبارہ گرم کرنا صحت کیلئے انتہائی خطرناک

Towseef
Last updated: July 31, 2023 3:32 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ہیلتھ ڈیسک

طبی ماہرین کی جانب سے فروزن فوڈز (جمی ہوئی غذائیں)، فاسٹ فوڈ اور تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز تجویز کیا جاتا ہے جبکہ اِن میں سے کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جنہیں استعمال کیلئے دوبارہ گرم کرنے پر یہ زہر ثابت ہو سکتی ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق سادہ غذا اور رہن سہن صحت کیلئے مفید ہے جبکہ وقت بچانے اور آسانی کیلئے جب سے مائیکرو ویو اوون کا استعمال شروع ہوا ہے بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
ماہرینِ غذائیت اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ پکی ہوئی غذا کو بار بار مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔دوسری جانب ایک سائنسی تحقیق کے مطابق اگر درج ذیل غذاؤں کو کھانے کیلئے دوبارہ سے گرم کیا جائے تو اِن میں مضرِ صحت بیکٹیریاز پیدا ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ غذائیں معدے اور مجموعی صحت کیلئے زہر ثابت ہو سکتی ہیں۔

سبزیاں
امریکا کے سینٹر فار فوڈ سیفٹی کے مطابق پکی ہوئی سبزیوں کو دوبارہ گرم کر کے کھانے سے یہ ناصرف خطرناک بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔پکی ہوئی سبزیوں کو اگر دوبارہ کھانے کا ارادہ ہو تو منفی 4 سینٹی گریڈ میں سٹور کریں اور مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنے کے بجائے فریج سے باہر رکھ دیں اور کمرے کے درجہ حرارت پر پگھلنے دیں۔غذائی ماہرین کے مطابق پالک، دھنیا، ساگ، جڑوں والی سبزیاں، گاجر، شلجم کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔غذائی ماہرین کے مطابق نائٹریٹ سے بھرپور سبزیاں دوبارہ گرم ہونے کے بعد زہریلی ہو جاتی ہیں اور بانجھ پن اور کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

انڈہ
انڈے کو آملیٹ بنانے یا ابالنے کے بعد دوبارہ مائیکرو ویو اوون میں رکھنا صحت کیلئے خطرناک ہوتا ہے۔انڈوں سے بنی چیزوں کو دوبارہ گرم کرنے پر سالمونیلا جیسے بیکٹیریاز پیدا ہو جاتے ہیں جو فوڈ پوائزننگ کا سبب بنتے ہیں۔

آلو
غذائی ماہرین کے مطابق آلوئوں کو بھی مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنا صحت کیلئے مضر ہے۔اس عمل سے آلوئوں میں ’سی بوٹولینم‘ نامی بیکٹیریا کیلئے سازگار ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔

مشرومز
مشرومز بھی وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں اور انہیں اگلے دن کیلئے ذخیرہ کرنے کے بجائے تازہ ہی کھا لینا چاہیے۔مشرومز دوبارہ گرم کر کے کھانے سے معدہ خراب ہو سکتا ہے، اسلئے کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے ٹھنڈے مشرومز سے ہی لطف اندوز ہوں۔

کھانے کا تیل
سورج مکھی، کنولا آئل اور کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والے دیگر ایسے آئل جنہیں ٹھنڈا کیا گیا ہو اِنہیں دوبارہ گرم نہیں کرنا چاہیے، کوکنگ آئل میں اومیگا 3 پایا جاتا ہے جو بہت حساس ہوتا ہے۔

چکن
مرغی کا بچا ہوا سالن بھی ان غذائوں میں سے ایک ہے جنہیں مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔بہتر طریقہ یہ ہے کہ رات کے بچے ہوئے چکن کو اگر استعمال کرنا ہے تو اسے ہلکی آنچ اور درمیانے درجہ حرارت پر آہستہ آہستہ گرم کریں تا کہ اس میں موجود تمام بیکٹیریاز مر جائیں۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ چکن کو جلدی گرم کرنے کیلئے مائیکرو ویو اوون میں رکھا جائے تو اس میں موجود پروٹین زہریلے مادے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ایسی غذا کھانے سے معدے میں گیس پیدا ہوتی ہے یا پھر معدہ خراب ہو جاتا ہے۔

چاول
چاولوں کو بھی ماہرین بار بار گرم کرنے سے منع کرتے ہیں۔ چاولوں کو مائیکرو ویو اوون میں گرم کرنے سے ان میں مضرِ صحت بیکٹیریا پیدا ہو سکتے ہیں۔اِنہیں گرم کرنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ پہلے فریج سے نکال کر باہر رکھیں اور گیس کے چولہے پر آہستہ آہستہ گرم کریں۔

سی فوڈ (سمندری غذائیں)
مچھلی یا جھینگے سے متعلق ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ اِنہیں اس وقت تک پکا کر نہیں کھانا چاہیے جب تک یہ فریج میں کم از کم 2 گھنٹے نہ رکھے گئے ہوں۔سمندر سے حاصل ہونے والی غذائوں کو سرد درجہ حرارت میں نہ رکھا جائے تو ان میں بیکٹیریاز پیدا ہوجاتے ہیں جو گرم کرنے سے بھی ختم نہیں ہوتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال
۔4گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 51گاڑیاں بلیک لسٹ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل| ڈیڑھ ماہ میں230گاڑیوں کے چالان، 31گاڑیاں ضبط، 9.65لاکھ روپےجرمانہ وصول
خطہ چناب

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

بغیر ِڈرائیور کار اور ڈرون کےلیے مکھیوں پر انٹینا نصب | کرتب دکھانے والادنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون ایجاد رفتار ِ ٹیکنالوجی

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

انفلوئنزا کی روک تھام صحت عامہ کے لئے ایک چیلنج | فلو ایک انتہائی منتقل ہونے والا وائرل انفیکشن ہے ِ صحت و طب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

تمباکو نوشی ،پھیپھڑوںکے سرطان کی اہم وجہ! | سرطان کا ابتدائی عمل خاموشی سے پنپ جاتا ہے غور طلب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?