سرینگر//طاہر سلیم خان نے ایس پی ٹریفک سٹی کا چارج سنبھالا ہے۔دفتری کام کاج سنبھالنے کے بعد طاہرسلیم نے اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی جس میں موصوف نے پیشہ وارانہ انداز میں ٹریفک نظام کی بہتری پر زور دیا تا کہ لوگ زمینی سطح پرمثبت نتائج محسوس کرسکیں ۔ طاہر سلیم خان نے سرگن شکلا کی جگہ ایس پی ٹریفک سٹی کا چارج سنبھا لا کر باضا بط طور پر اپنا کام کاج شروع کردیا ہے۔ طاہر سلیم خان نے منگل کو اپنے ماتحت عملے کے ساتھ میٹنگ کی جس میں سرینگر شہر میں ٹریفک جامنگ پر قابو پانے اور اس نظام میں بہتری لانے کے لئے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام میں اختراعی نوعیت کی تبدیلیاں لانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں اور شہرمیں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے اضافی افرادی قوت اور جدید آلات کو کام پر لگایا جارہا ہے۔