سرینگر//چیف ایجوکیشن آفیسر نے ایک طالب علم کے ساتھ مبینہ طور بدسلوکی کرنے کے الزام میں گورنمنٹ مڈل سکول چرار شریف کے احد کمار نامی استاد کو معطل کردیا ہے۔سی ای او بڈگام کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ طالب علم کے والد کی طرف سے شکایت کرنے کے بعد کارروائی شروع کی گئی ہے۔حکمنامے کے مطابق اس استاد کو بوائز مڈل سکول پکھر پورہ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔دریں اثنا ہیڈ ماسٹر جی ایم ایس چرار شریف کی تنخواہ بھی روک دی گئی ہے۔