جموں /طلباء کے لئے مختلف میلوں کے انعقاد کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر برائے خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین چودھری ذوالفقار علی نے آج کہا کہ طلباء کے میلے اُن میں چھپی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر نے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں ۔وزیر نے اس کا اِظہار آج جموال گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی چیویشنز کی جانب سے منعقدہ دو روزہ تجارتی ۔ تکنیکی میلے ( سپردھا2کے 17 ) کے دوران کیا۔ وزیر نے کہا کہ موجودہ دور ہمہ گیری کا دورہے جہاں ایک انسان میں مختلف صلاحیتیں ہونی چاہئیں۔اس پلیٹ فارم کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اس نوعیت کے میلوں کے انعقاد سے ہمیں اظہار کے لئے پلیٹ فارم اور موقعہ فراہم کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس نوعیت کے میلے کئی عظیم مقررین ، فنکاروں کے لئے پہلا پلیٹ فارم ثابت ہوئے ہیں ۔وزیر نے ریاست میں شرح خواندگی میں اضافہ پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم عام کر کے ہی ہم اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں ۔ڈیجیٹائزیشن کے بارے میں وزیر نے کہا کہ بھارت ڈیجیٹل انقلاب کی جانب رواں دواں ہے جس کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کے سر جاتا ہیں جنہوںنے 2019ء تک پورے بھارت کو ڈیجیٹائزکرنے کا عہد کیا ہے۔ اب یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے اس خواب کو پورا کرنے میں اپنا تعاون دیں۔ذوالفقار علی نے کہا کہ ڈیجیٹائز یشن کو ایک سماجی کاز کے طور پر دیکھا جانا چاہئے کیونکہ ا س سے پورا نتظامیہ میں شفافیت آئے گی اور رشو ت ستانی کا قلع قمع کیا جاسکے گا ۔طلباء کو اپنی مستقبل کے لئے ایک واضح نظریہ قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے ذوالفقار علی نے کہا کہ انہیں اوائل عمر ی سے ہی یہ جاننا چاہئے کہ وہ اپنی زندگی میں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کالج کی زندگی ایک طالب علم کے لئے بہترین دور ہے جب وہ ارد گرد کے ماحول کو بہتر طور سمجھ کر اپنے لئے بہترین فیصلے لے سکتا ہے ۔چیئر مین جموال گروپ آف ایجوکیشن ودھی سنگھ جموال ، ادارے وائس چیئرمین شیو دیو سنگھ ، منیجنگ ڈائریکٹر اور کالج فیکلٹی اس موقعہ پر موجود تھی۔