سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں جمعرات کو ایک منی بس ڈرائیور اُس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اُس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
یہ حادثہ وٹلب میں واقع معروف بابا شکر الدین کی معروف زیارت کے نزدیک پیش آیا۔
حکام کے مطابق ایک منی بس دوسری طرف سے آنے والی گاڑی کو سائیڈ دیتے ہوئے ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا اور اُسے مقامی طبی مرکز سے سرینگر منتقل کیا گیا۔
حکام نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ بس بڈگام سے وٹلب گئی تھی جہاں یہ زیارت پر سکولی بچوں کو چھوڑ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔