سرینگر/نیشنل کانفرنس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے روس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے پر نئی دلی سرکار کو یہ کہتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ بھارت جموں کشمیر میں سٹیک ہولڈرس کے ساتھ مذاکرات نہیں کررہا ہے ۔
عمر نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا''اگر مودی سرکار کو طالبان کے ساتھ بات چیت منظور ہے تو جموں کشمیر میں سٹیک ہولڈرس کے ساتھ ڈائیلاگ کیوں نہیں؟کیوں جموں کشمیر کی اٹانومی بحال کرنے کیلئے ڈائیلاگ کا سہارا نہیں لیا جاتاہے''۔
بھارت نے جمعرات کو اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان کے بارے میںماسکو میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں ''نان آفیشل'' سطح پر شامل ہوگا جس میں طالبان بھی شامل ہے۔
یہ مذاکرات9نومبر کو منعقد ہونے والے ہیں۔