Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

طالبان کا سیاسی وفد ازبکستان کے دورے پر، متعدد امور پر بات چیت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 13, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
کابل//طالبان ترجمان کے بقول ان ملاقاتوں میں موجودہ اور مستقبل کے ان قومی منصوبوں پر گفتگو کی گئی جو افغانستان میں ازبکستان کے تعاون سے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔افغان طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ازبکستان کا دورہ کیا ہے جہاں اس کی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ازبک حکام اور طالبان قیادت نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفد کی قیادت طالبان کے سیاسی امور کے سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی کر رہے تھے جس نے گزشتہ ہفتے پانچ روز تک ازبک حکام سے مختلف امور پر تبادلہ  خیال کیا۔قطر میں قائم افغان طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان محمد سہیل شاہین نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 6 سے 10 اگست تک ہونے والے اس دورے کے دوران طالبان وفد نے ازبک وزیرِ خارجہ عبدالعزیز کاملوو اور افغانستان کے لیے ازبک حکومت کے خصوصی ایلچی عصمت اللہ ارگاشیو سے ملاقاتیں کیں۔طالبان ترجمان کے بقول ان ملاقاتوں میں موجودہ اور مستقبل کے ان قومی منصوبوں پر گفتگو کی گئی جو افغانستان میں ازبکستان کے تعاون سے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ترجمان کے بقول ملاقاتوں میں ریلوے اور بجلی کی لائنوں کی حفاظت کے معاملات بھی زیرِ بحث آئے جن کی سکیورٹی کے متعلق ترجمان کے بقول ازبک حکومت نے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ازبکستان اور افغانستان کے درمیان ریل رابطہ اور بجلی کی ترسیل کا نظام نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بلکہ افغانستان کے پاور انفراسٹرکچر کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ افغانستان اپنی ضرورت کی بیشتر بجلی ازبکستان سے خرید رہا ہے۔طالبان ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ان کے وفد نے ازبک حکام کے ساتھ افغانستان میں قیامِ امن اور وہاں سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بارے میں بھی تبادلہ  خیال کیا۔ماہرین نے طالبان کے اس دورے کو افغانستان میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور خطے میں ان کی سیاسی موجودگی کا اظہار قرار دیا ہے۔ازبکستان کی وزارتِ خارجہ نے طالبان وفد کے دورے سے متعلق ایک مختصر پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران طرفین نے افغانستان میں امن عمل کے امکانات پر تبادلہ  خیال کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیشنل کانفرنس نے 9ماہ کی حکومت میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا: غلام حسن میر
تازہ ترین
ریاستی درجہ ہمارا حق ہے، کسی کا احسان نہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
برصغیر
عمر عبداللہ کی جموں سنسکرتی اسکول طلبا اور این ایس ایس رضاکاروں کے ساتھ ملاقات
تازہ ترین
گھر میں بند رکھ کر ہمارے دِلوں سے شہداء کی یادیں نہیں مٹائی جا سکتیں ہیں: میر واعظ عمر فاروق
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی نمشا پریا کو بچانے کی ہر ممکن کوشش جاری، حکومت ہند کا بیان

July 18, 2025
برصغیرتازہ ترین

کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہندوستان نے ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا کیا خیر مقدم

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?