سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت طاقت کے بل پر جموں کشمیر کے لوگوں سے انتقام لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا ” ہمارے آئین اور جھنڈے ، جو ہمیں ملک کے آئین نے دیے ہیں، کو چھینا گیا اور اب آہستہ آہستہ ہم سے دوسری چیزیں چھینی جا رہی ہیں“۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کہیں ڈاکو آکر لوٹ مچاتے ہیں اسی طرح جموں وکشمیر کو بھی دو دو ہاتھوں لوٹا جا رہا ہے۔