نئی دہلی //سابق مرکزی وزیر داخلہ اور کانگریس کے سنیئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پہل کرکے مودی سرکار نے کشمیرسے متعلق اپنے جارحانہ اپروچ کی ہارتسلیم کرلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بالآخر حکومت نے اس بات کو تسلیم کرلیا ہے کہ جموں و کشمیر میں طاقت کا اپروچ ناکام ہوگیا ہے۔بات چیت نہیں، اب سب کیساتھ بات چیت کرنے کیلئے مذاکرات کار کی نامزدگی اُن قوتوں اورحلقوں کی کامیابی ہے جو ہمیشہ سے جموں و کشمیر کوسیاسی پہل سے حل کرنے کے طرفداررہے ہیں۔ چدمبرم نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اب مرکزی سرکاراسی پُرامن اپروچ پرکاربندرہ کرکشمیر مسئلے کوپُرامن طورحل کرنے کی کوشش کرے گی ۔