Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

طاعون میں خیر کے پہلو سے آشنائی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 6, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
کورونا کی مہاماری سے پوری دنیا پریشانی کے عالم میں گرفتار ہو چکی ہے۔ لیکن یہاں بھی دین اسلام کی نمایاں راہنمائی خوب نظر آرہی ہے۔ اسلام کے سامنے آج تک کوئی بھی چیلنج زیادہ دیر تک ٹک نہ سکا۔ اسلام نے اپنے ماننے والوں کو نہ ماضی میں نامراد ہو کر بے سہارا چھوڑا اور نہ مستقبل میں ایسا ہوگا۔ یہ چیلنج دراصل مسلمان کے سامنے ہے کہ وہ دنیا کے دیگر مذاہب کے پیروکاروں کی رہنمائی قرآن کریم و احادیث مبارکہ سے کیسے کریں۔ 
لاک ڈاؤن کے دوران جہاں مسلمانوں میں مطالعہ کرنے کا رجحان کافی حد تک بڑھ چکا ہے۔ وہاں غیر مسلم ممالک میں بھی اسلام کا کافی بول بالا ہوگیا۔ ہر طرف سے اسلام کے علاوہ کردہ ہدایات کو اجاگر کیا گیا۔ تمام ممالک نے اللہ کے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے طاعون کے بارے میں ارشاد مبارک کے مطابق اپنی سرحدیں بند کیں۔ جس سے نہ وہاں سے کسی کو جانے دیا اور نہ آنے دیا۔ وہ الگ بات ہے کہ انہوں نے پھر اس پہ کتنا عمل کیا۔
مزید مسلمانوں میں قرآن کریم و ذخیرہ احادیث مبارکہ سے بھی شگفتگی پیدا ہوئی ہے۔ اکثر و بیشتر لوگ ایسی مہلک وبا سے غیر محروم تھے اور اس سے نئی بیماری سمجھ کر اسلام میں اس کی رہ نمائی سے نا آشنا تھے۔ اس وقت وبا کی صورتحال کے تناظر میں ترقی پذیر کی دنیا جن تدابیروں کو اختیار کرنے کی ہدایات دے رہی ہے ،وہ دراصل آج سے چودہ سو سال پہلے اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف سے صادر فرمائے گئے ہیں۔
سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر ۹۵ میں لفظ 'رجز' اسی طرح کی متنفر بیماری کے لئے استعمال ہوا ہے۔ جس سے اس وقت بنی اسرائیل قوم کے تقریباً اسی ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے تعدیہ کو تسلیم کیا ہے اور متعدی مرض میں مبتلا شخص سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے : "جذامی سے ایسے بھاگو جیسے شیر سے بھاگتے ہو۔" وبا کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم  کی خصوصی ہدایت ہے " اگر کسی جگہ طاعون پھیلا ہوا ہو توکوئی شخص وہاں سے باہر نہ نکلے اور دوسرے مقامات سے کوئی شخص وہاں نہ جائے۔" 
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے عہدِ خلافت میں شام میں طاعون کی وبا پھیلی تو اس کا کامیابی کے ساتھ حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے حکیمانہ انداز میں توڑ کیا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسلم فوج کو پہاڑی علاقوں میں منتشر کر کے سوشل ڈیسٹینسنگ (Social distancing) اور دور دور (Isolation) رہنے کا تصور دے دیا، جس سے چند روز میں اس کا زور ٹوٹ گیا۔ اس کے علاوہ وبائی امراض سے تحفّظ کے لیے آج کل اطبا جس قرنطینہ (Quarantine) پر عمل کررہے ہیں اس کا واضح تصور مشہور مسلم طبیب شیخ الرئیس ابن سینا کے یہاں ملتا ہے۔ انہوں نے مریض کو چالیس روز الگ تھلگ رکھنے کا نظریہ پیش کیا۔ اسی کو قرنطینہ یا کورنٹائن کا نام دے دیا گیا ہے۔
ہم نے کورونا کی صورت میں انسانی ترقی، موجودہ ٹیکنالوجی، طبعی سائنس بے بس ہوتے ہوئے دیکھا۔ قدرت الٰہی نے بہت ہی حقیر چھوٹا سا غیر مرئی جرثومہ پیدا فرمایا، کہ انسانیت لاچار، بے یارو مددگار، بے بسی کے عالم میں عاجز و مجبور نظر آرہی ہے۔ ملحدوں (Atheists) تک نے بھی ایک اللہ کے ہونے کا کھل کر اعتراف کیا ہے۔وضو جیسی مفت جراثیم کش دوائی پر اور زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔ اب مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم اقوام نے بھی اس سے تسلیم کیا ہے۔ حلال کھانے کو ہی پاک و صاف کا تصور آچکا ہے۔ ان کے طبی فائدے اجاگر کئے جا رہے ہے۔ پردے کا خوب اہتمام ہو رہا ہے۔ جن علاقوں میں پردے پہ پابندی لگائی گئی تھی وہ بھی اب اس پابندی کو ہٹانے پر مجبور ہو گئے ہے۔
 دنیا کے تمام سینما گھر، تھیٹر، بار، فوڈکورٹ، ریستوران، نائٹ کلب اور جم کے مراکز اجڑ چکے ہیں۔ بازار، سماجی محفلیں، شاپنگ مال، موسیقی کے کلب، اسپورٹس کلب، سیر و تفریح کے باغ، صحت افزا مقامات سبھی سنسان و ویران پڑے ہیں۔فحاشی، عریانیت، بدچلن اور آوارگی میں کافی حد تک کمی محسوس ہوئی ہیں۔ رقص خانے، فیشن شوز، آلات و موسیقی کے اڈے ویران پڑنے سے بے داغ زندگی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ایک دوسرے سے جسمانی دوری بنائے رکھنے سے غیر قانونی جنسی خواہشات پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہیں۔شراب کی خریداری بند ہونے سے شراب نوشی میں کافی حد تک کمی محسوس ہوگئی ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑے بڑے صنعتی ادارے بند پڑے ہیں۔ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی نظر آرہی ہے۔ کارخانہ جات و گاڑیوں کی آمد رفت بند ہونے سے صوتی آلودگی (Noise pollution) میں بھی واضع کمی آئی ہے۔ 
الغرض کورونا جیسے مہلک وبا نے عالم گیر تبدیلیاں پیدا کر کے عالم انسانیت پر منفی اثرات کے ساتھ ساتھ مثبت اثرات بھی ضرور مرتب کئے ہیں۔ اللہ کرے کہ یہ ہمارے لیے خیر کا باعث بن جائے اور ہمیں اس مہلک وبا سے نجات فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
رابطہ :ہاری پاری گام ترال، 9858109109
�����������
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کالممضامین

گرمی کی تپش، آبی گذرگاہیںاور ہماری غفلت! | نوجوان وکمسن بچےاپنی جان گنوا رہے ہیں لمحہ فکریہ

July 8, 2025
کالممضامین

خصوصی پوزیشن:ایک آئینی خواب کا دُھندلاسفر! | پکچر ابھی باقی ہے ،تھیٹر کا پردہ گرنے نہ پائے جرسِ ہمالہ

July 8, 2025
کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?