سرینگر//ضمنی چناﺅکی منسوخی کومخلوط سرکارکی سراسرشکست قراردیتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدرجی اے میرنے کہاہے کہ مرکزاورریاستی سرکارکشمیرمیں پُرامن ماحول قائم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ کانگریس کے ریاستی صدرجی اے میرنے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے ضمنی چناﺅکومنسوخ کرناموجودہ مخلوط سرکارکی سراسرناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی اورریاستی سرکاردونوں ملکربھی کشمیرمیں ضمنی چناﺅکیلئے سازگارماحول تیارنہیں کرسکیں ،اوریہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے ضمنی چناﺅکوملتوی اوراب منسوخ کردیا۔انہوں نے کہاکہ ضمنی چناﺅکی منسوخی کے فیصلے سے یہ اندازہ کیاجاسکتاہے کہ کشمیرمیں صوتحال کس قدرسنگین بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کاضمنی چناﺅمنسوخ کرنے کافیصلہ ریاستی اورمرکزی سرکارکے منہ پرایک طمانچہ ہے۔کانگریس کے ریاستی صدرنے کہاکہ جوسرکارالیکشن کیلئے سازگارماحول کویقینی نہیں بناسکتی ،وہ عوام اورریاست کے تئیں کیافرائض انجام دے سکتی ہے۔غلام احمدمیر نے پی ڈی پی ،بی جے پی مخلوط سرکارکے برسراقتداررہنے کوغیراخلاقی قراردیتے ہوئے کہاکہ جوسرکارامن وقانون کی صورتحال کوقابومیں نہ رکھ پائے ،اُس سرکارکواقتدارمیں رہنے کاکوئی حق نہیں ہوتاہے۔غلام احمدمیر نے تعاون اورحمایت دینے پرجنوبی کشمیرکے عوام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ریاست اورریاستی عوام کے مفادات کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہے گی ۔