جموں //الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سرینگر اور اننت ناگ پارلیمانی حلقوں کے ضمنی چناو¿ کیلئے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کی تقرری کیلئے نوٹیفکیشن جاری کی ۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سندھ ( گاندر بل ) پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس گاندر بل ، ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر ، ڈپٹی کمشنر ( ویجی لینس ) کمرشل ٹیکسز سرینگر ، سیکرٹری سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، سیکرٹری لاوڈا، چیف ایگریکلچر آفیسر سرینگر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف سی اے ڈی پی سرینگر ، نظامت تعلیم کشمیر کے پرسنل آفیسران ، ڈپٹ کمشنر ایکسائیز کشمیر ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر پی پی ڈویژن بڈگام ، ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی بڈگام ، چیف ایگریکلچر آفیسر بڈگام ، ایس ڈی ایم چاڈورہ اور ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی چاڈورہ کو سرینگر پارلیمانی حلقے کیلئے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔ جن افسران کو اننت ناگ پارلیمانی حلقے کیلئے آئے آر او مقرر کیا گیا ہے اُن میں ایس ڈی ایم ترال ، اے سی ڈی پلوامہ ، ڈی ایف او سوشل فارسٹری پلوامہ ، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای شوپیاں ، پروجیکٹ آفیسر ویجز اینڈ ایمپلایمنٹ ، اے سی ڈی شوپیاں ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ڈی اے اننت ناگ ، ایس ای تعمیراتِ عامہ سرکل اننت ناگ ، ڈی ایف او اننت ناگ ، ایس ڈی ایم ڈورو ، ایگزیکٹو انجینئر تعمیراتِ عامہ ڈویژن کھنہ بل ، ڈسٹرکٹ پنچائت افیسر اننت ناگ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کولگام ، اسسٹنٹ کمشنر ( مال ) کولگام ، اے ڈی سی کولگام اور ایگزیکٹو انجینئر تعمیراتِ عامہ ڈویژن کولگام شامل ہیں۔