کولگام//ضلع چنائو آفیسر کولگام کے مطابق ،ایسے رائے دہندگان جنہوںنے چنائو شناختی کارڈ حاصل نہیں کئے ہیں،پولنگ کے لئے اپنی شناخت کے طور پر پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائیسنس،سروس شناختی کارڈ،بنک یا ڈاک خانے کا پاس بُک ،پین کارڈ،ایم جی نریگا ،جاب کارڈ،ہیلتھ انشورنس سکیم،پنشن دستاویزات معہ فوٹو،ووٹر سِلپ یا پھر آدھار کارڈ پیش کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمشن آف انڈیا نے پولنگ کے لئے ان دستاویزات کو منظوری دی ہے۔