Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ضمنی انتخابات کا شاخسانہ، دھڑا دھڑپولیس کارروائیاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 24, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
پلوامہ +سرینگر//ضمنی انتخابات سے قبل وادی میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور ابھی تک جنوبی کشمیر اور سرینگر میں120نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔پچھلے تین روز کے دوران سرینگر پارلیمانی حلقہ میں بھی گرفتاریوں کا چکر شروع کردیا گیا ہے۔بدھ کی رات ایسی ہی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران آری ہل پلوامہ اور آنچار صورہ میں مزید14 نوجوانوں کی گرفتاری کے بعدہڑتال اور احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، کولگام، شوپیان اور پلوامہ اضلاع میںقریب80نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔شوپیان میں13نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے جو پولیس کی نظر میں انتخابات کے دوران رخنہ ڈالنے کی کاروائیاں کرسکتے تھے۔پلوامہ میں چند روز قبل مورن میں23افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں کچھ ایسے افراد بھی شامل ہیں جو گذشتہ اسمبلی انتخابات میں پی ڈی پی کے پولنگ ایجنٹ رہے ہیں۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع کے آری ہل علاقے کا محاصرہ کرکے کئی رہائشی مکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے بستی کے مکینوں کو خوفزدہ کیا اور چھاپوں کے دوران نہ صرف لوگوں کی مارپیٹ کی بلکہ گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔اس کارروائی کے دوران مجموعی طور12نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سنگبازی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔جمعرات کو علاقے میں ان گرفتاریوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی جس دوران گرفتار شدگان کے والدین کو پولیس اسٹیشن کے باہر دیکھا گیا۔عازم جان کے مطابقجے کے ایل ایف سے وابستہ جان محمد پرے ساکن چک محلہ حاجن کو حاجن پولیس نے مدون میں چھاپہ ڈال کر گرفتار کر لیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ مطلوبہ پتھر باز کو گرفتار کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حاجن پولیس کی چھاپہ مار ٹیم جو سول کپڑوں میں ملبوس تھی، نے گیارہ بجے کے قریب مدون میں اسکی گرفتاری عمل میں لائی۔ حاجن، اجس اور کلوسہ میں پولیس رات کے دوران پتھربازی کے شبہ میں نوجوانوں کے گھروں پر چھاپے ڈال رہی ہے اور متعدد نوجوانوں کو اب تک سلاخوں کے پیچھے کردیا گیا ہے پولیس کی جانب سے ہورہی کارروائی کے خلاف عوامی حلقوں میں زبردست تشویش پائی جاتی ہے۔اِدھربدھ اور جمعرات کی شب پولیس کی جانب سے چھاپہ مارکر 8 افراد کو حراست میں لیا گیا۔سرینگر میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر صورہ سے ملحقہ علاقے انچار،ڈگہ پورہ،زونی مر اور الہی باغ میںشبانہ کارروائیوں کے دوران8نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔دوران شب گرفتاریوں کے خلاف سبزی منڈی صورہ میں دوکانیں بند کرکے صورہ بژھ پورہ سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاج اور زبردست مظاہرے کئے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین گرفتار کئے گئے افراد کی رہائی کی مانگ کرتے ہوئے آزادی کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ کی گئی ۔جس کے بعد طرفین کے درمیان شدید تصادم آرائی ہوئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔مقامی لوگوں کے مطابق گرفتار نوجوانوں میں دو طالب علم بھی شامل ہیں اورپولیس نے ان کے اسکول جاکر انہیں حراست میں لینے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اسکول میں نہیں تھے جس کے بعد رات کے دوران انہیں چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کو سنگبازی میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور کئی بار بلانے کے باوجود وہ پولیس اسٹیشن میں حاضر نہیں ہوئے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

صفحہ اول

ٹورازم میلہ کولکتہ 2025کا افتتاح||یوٹی میں پھر سیاحت کی ہوا چلی جموں وکشمیر محفوظ او رپُر سکون، مغربی بنگال کیساتھ دیرینہ باہمی شراکت:وزیر اعلیٰ

July 10, 2025
صفحہ اول

بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ پولیس کانسٹبل جاں بحق

July 10, 2025
صفحہ اول

مرکز حفاظت یقینی بنائے جموں وکشمیر سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں:ممتا بنر جی

July 10, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

کشمیر کی سیاسی جماعتیں 13 جولائی کو یوم شہداکے طور منانے کی تیاریوں میں مصروف

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?