کپوارہ//ضلع اسپتال ہندوارہ میں طبی سہولیات کے فقدان اور ڈاکٹرو ں کی عدم دستیابی پر مقامی لوگ نالا ں ہیں اور دھمکی دی ہے کہ اگر فوری طور مزید ڈاکٹرو ں کو تعینات نہیں کیا گیا تو وہ زور دار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ۔بچو ں میں کھانسی ،زکام اور بخار کی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ساتھ تیماردارو ں کا کافی رش بڑھ گیا ہے ۔ رامحال ،ماور ،کپوارہ ،قاضی آبادی اور دیگر درو دراز علاقوں کے مریض ہسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے آتے ہیں تاہم بہتر طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ مایو س ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں بچو ں میں وائرل بیماری کی وجہ سے وہ سخت پریشان ہیںاور ماہر امراض اطفال ڈاکٹرو ں کی کمی کی وجہ سے وقت پر ان بچو ں کا علاج نا ممکن ہوتا ہے ۔لوگوںکاکہنا ہے کہ کئی روز سے پھیلی بیماری سے روزانہ سینکڑوں بچو ں کو اسپتال میں داخل کیاجاتاہے تاہم ایک ہی ڈاکٹر تعینات ہونے کے نتیجے میں زیادہ تر مریض شام ہوتے ہی واپس چلے جاتے ہیں اور وہ پرائیوٹ کلنکو ں کا رخ کرنے کے لئے مجبور ہیں ۔لوگو ں کاکہناہ ہے کہ ہسپتال میں کم سے کم ایک وقت میں 4ماہر امراض ڈاکٹر تعینات ہونے چایئے تاکہ بچو ں کا برقت علاج و معالجہ کیا جاتا ۔