پونچھ//عوام کی شکایات پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ضلع ہسپتال پونچھ کی کینٹین میں غیر معیاری سامان فروخت کئے جانے کے الزام میں کینٹین کو بند کر نے احکامات جاری کر کے اس کی انکوائری کی ہدایات دی تھیں تاہم بعد میں یہ الزامات غلط ثابت ہونے پر اب اس کینٹین کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیلدار پونچھ جہانگیر احمد خان کو کینٹین کے سامان کا معائنہ کر کے ایک رپورٹ تیار کرنے کے لئے وقت دیا تھا،گزشتہ روز تحصیلدار کی جانب سے اس سلسلہ میں کارروائی کے دوران تیار کی گئی رپورٹ میں انہوں نے تمام تر الزامات کو ناجائز اور بے بنیادقرار دیااور یہ رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کی ۔اس رپورٹ کے مطالعہ کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے کینٹین کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے۔