پونچھ//راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ انتظامیہ کووڈایس او پیز کو لاگو کرنے میں مکمل ناکام دیکھا ئی دے رہی ہے جبکہ مریضوں کی ایک بڑی تعداد روزانہ کی بنیادوں پر ہسپتال میں بغیر احتیاطی تدابیر کے داخل ہو رہی ہے ۔ہسپتال میں آنے والے مریض نہ تو سماجی دوری بنا رہے ہیں نہ ہی ماسک کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ اس کے باوجود بھی مریض او پی ڈی پرچیوں کیلئے ایک دوسرے کیساتھ جوڑ کر کھڑے ہوتے ہیں ۔پونچھ کے سیاسی و سماجی کارکنان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کوویڈ 19 کی تیسری لہر کے بارے میں خبردار کیا ہے اور 40 کیس راجوری میں مثبت پائے گئے ، اس خطرناک صورتحال کے باوجود راجہ سکھدیو سنگھ ہسپتال او پی ڈی کے دوران ایس او پیز کی سرعام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی انتظامیہ حکومت ہند اور ڈبلیو ایچ او کی طرف سے کوویڈ ایس او پی کو نظر انداز کرتی ہے جو مستقبل میں مہلک ہوسکتی ہے اور تیسری لہر کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں لوگوں کو مناسب ماسک اور سماجی دوری کے بغیر او پی ڈی چیک اپ کیلئے پرچی لینے کیلئے ایک دوسرے ے اوپر چڑھا دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسے حالات میں کوئی کیسے توقع کر سکتا ہے کہ ہسپتال ، سٹاف اور انتظامیہ کو وڈ کو سنجیدگی کیساتھ لے رہی ہے ۔