حسین محتشم
پونچھ//راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں گزشتہ شب دیر رات گئے زیر علاج ایک خاتون کا موبائل کسی نے چوری کر لیا۔خاتون کے مطابق رات کے ساڑھے تین بجے اس نے وقت دیکھا اور اس کے بعد موبائل اپنے سرہانے کے قریب رکھا اور سو گئی اسی دوران کوئی آ کر اُس کا موبائل چوری کر گیا۔خاتون کے موبائل چوری ہونے کی خبر جب ہسپتال کے عملہ کو ملی تو انہوں نے فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمرے کی تصاویر کا معائنہ کیا جس میں چوری کرنے والے شخص کو دیکھ لیا گیا بعدمیںپولیس وہاں پہنچے اور انہوں نے موبائل فون برآمد کر کے خاتون کے حوالے کیا۔اس دوران پولیس تھانہ میں شکایت درج کر کے مزید کاروائی شروع کی گئی۔ادھر پولیس نے ضلع ہسپتال پونچھ میں زیر علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سامان کا پورا پورا خیال رکھیں۔