رام بن//سرکاری ضلع ہسپتال رام بن کسی بھی حادثہ کا منتظر ہے کیونکہ ہسپتال کے گیٹ بشمول سڑک پر کار مالکان اپنی گاڑیوں کو پارک کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔ایسا کرنے میں وہ اپنی گاڑیوں کو محفوظ پارکنگ سمجھتے ہیں ،جسکی وجہ سے ہسپتال میں کسی بھی گاڑی بشمول ایمبولنس کا داخلہ مشکل ہوگیا ہے۔اتنا ہی نہیںہسپتال کی سڑک پر غلط پارکنگ سے صورت حال اور بھی خراب ہوئی ہے کیونکہ ضلع ہسپتال کی جانب گاڑیوں کو جام میں ہی بیٹھنا پڑتا ہے، جسکی وجہ سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہسپتال میں گاڑیوں کی پارکنگ پر مریض اور تیمار داروں میں ہسپتال کے ٹریفک منیجمنٹ پرکافی غُصہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے متعلقہ حُکام سے اس سلسلہ میں ضروری اقدام اُٹھانے کی اپیل کی ہے، تاکہ روڈ کو ٹریفک جام سے پاک کیا جا سکے۔لوگوں نے ایگزیکٹو پولیس اور ٹریفک پولیس کو بھی اس سلسلہ میں کوئی کاروائی نہ کرنے پر تنقید کی ہے ا ور کہا ہے کہ مقامی لوگوں نے کئی بار اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس سے رابطہ کیا ہے۔لوگوں کا یہ بھی مبینہ الزام ہے کہ ایس ایس پی نے باوجود مسئلہ کی جانکاری کے اس کو حل کرنے میں کوئی قدم نہیں اُٹھایا ہے۔