بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ کا اچانک معائنہ کیا۔جس دوران انہوںنے 11ڈاکٹروں سمیت ملازمین کو غیر قانونی طور غیر حاضر پایا اور اُن کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات صادر کئے ۔ترقیای کمشنر نے بی ایم او کے ہمراہ ہسپتال کے کئی وارڈوں کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں اورتیمارداروں سے ہسپتال میں دستیاب علاج ومعالجہ کی سہولیات کے بارے میں بات چیت کی۔ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ ہسپتال میں وافر مقدار میں ادویات دستیاب ہیں اوریہاں مریضوں کو علا ج ومعالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں