اننت ناگ// ہسپتالوںکی مکمل دیکھ ریکھ انتظامیہ کی اہم ترین ذمہ داریوں میں ہیں،جتنی اہمیت سرینگر میں قائم بڑے ہسپتالوں کی ہے اتنی اہمیت اور افادیت اضلاع اور قصبوں میں قائم ہسپتالوںکی ہے ۔ضلع ہسپتال اننت ناگ جہاں دن بھر مریضوں کا بھاری رش رہتا ہے ، میں موسم سرما شروع ہونے کے بعد ابھی تک ہیٹنگ کا کوئی انتظام نہیںکیا گیا ہے ۔ ہسپتال میں دیگر بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے ۔ضلع ہسپتال کے اندر مریضوں اور تیمار داروں نے بتایا کہ بیماروں کو ہیٹنگ کا انتظام میسر نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام ہوتے ہی ہسپتال میں داخل بیمار سردی سے کانپ اُٹھتے ہیں ۔خاطر خواہ ہیٹنگ انتظام میسر نہ ہونے کے باعث بیماروں کو ہسپتال سے نکلنے پر مجبور کیا جاتاہے ۔ مذکورہ ضلع ہسپتال میں لمبی لمبی قطاریں نظر آنا عام بات ہے اور ہسپتال میں اس قدر بھیڑ ہوتی ہے کہ چور آسانی سے اپنا کام کرتے ہیں ۔ ایک خاتون مریضہ نے بتایا ” میرا جیب چوروں نے صاف کیا “۔میڈیکل انتظامیہ اسلام آباد نے اس ضمن میں بتایا کہ وارڑوں کو بلوور مہیا کئے گئے ہیں تاہم 15 نومبر سے مو¿ثرہیٹنگ انتظا مات میسر رکھنے کے ہدایات دئے گئے ہیں ۔(کشمیر وائر)