سرینگر/ضلع گاندر بل کے بعض علاقوں میں منگل کو مسلسل تیسرے روز بھی ہڑتال ہے۔
یہ ہڑتال مقامی جنگجو راہل رشید شیخ کے فورسز کے ساتھ ایک معرکہ میں جاں بحق ہونے کے بعد سے جاری ہے۔
راہل اپنے ایک اور ساتھی کے ہمراہ 6اپریل کو شوپیان میں فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گاندربل میں بازار بند ہیں جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔