سری نگر// شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ قصبے میں ہفتے کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مین ٹاو¿ن میں ایک 38 سالہ شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے مین ٹاو¿ن میں ہفتے کی صبح ایک 38 سالہ شخص کی لاش دیکھی گئی۔
ضلع ہسپتال ہندوارہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نثار نے بتایا کہ ایک 38 سالہ شخص کی لاش کو ہسپتال لایا گیا۔
مہلوک کی شناخت محمد امین تانترے ساکن کھنبل کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔(مشمولات یو این آئی)