بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کی صدارت میںسنیچر کوضلع میں سوچھ بھارت مشن (گرامین) کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر ضلع پنچایت آفیسر بڈگام نے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ مالی ہدف 25.03لاکھ کے مقابلے میںآج تک 20.28لاکھ روپے دستیاب رکھے گئے ہیں اور یہ پوری رقم2016-17 کے دوران صرف کی گئی ہے۔ اس طرح 1450بیت الخلاء اور 15سینٹری بلاکوں کی تعمیر کو حتمی شکل دی گئی۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ ایجنسیوں پر کام کی رفتار میں سرعت لانے پر زوردیا تاکہ رواں مالی برس کے لئے مقررہ اہداف کو مکمل طور پر حاصل کیا جائے۔