رام بن//ڈسٹرکٹ کلکٹر رام بن محمد اعجاز کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میںمختلف محکموں کی طرف سے کرایہ پر لی گئی عمارتوں کے قضیہ پرموجودہ ریٹ نظر ثانی کی گئی۔چیئر مین نے عمارتوں کے مالکان اور محکموں کے نمائندوں کی موجوگی میں 15کیسوں کو منظوری دی ۔ چیئر مین نے اجلاس کی کارروائی کے دوران کل 27کیس اٹھائے گئے جن میں سے15کیسوں کو دونوں پارٹیوں کی رضا مندی کے بعد تکنیکی طورجانچااور معمولی تبدیلیوں کے ساتھ منظوری دی۔اس دوران سوشل ویلفیئر کے 12مقدمات ،ٹریفک پولیس اور محکمہ تعلیم کی عمارتوں کے مالکان کی غیر موجودگی کی وجہ سے ملتوی کر دئے گئے۔اصول کے مطابق حکومت وقت وقت پر کرایہ ریٹ پر نظر ثانی کرتی ہے۔ضلع کلکٹر نے مالکان کے حق میں تازہ شرح کے مطابق کرایہ کی فوری واگذاری کی افسران کو ہدایت دی۔اس میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز،چیف ایجو کیشن آفیسر،چیف میڈیکل آفیسر،اے ڈی ہینڈی کرافٹس، نائب تحصیلداران،بی ڈی اوز، ایگزیکیوٹیو انجینئر اور فوج و پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔