گندو// سابق وزیر داخلہ و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو نے ضلع کشتواڑ کے دور دارز علاقوں میں در پیش مشکلات کا فوری طور پر ازالے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ضلع کشتواڑ کے سب ضلع پاڈر مڑواہ،دچھن،اور درجنوں دیہاتوں میں رہنے والے لوگ آج اس ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، کہیں بجلی نہیں کہیں لوگ پانی کی ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں اور کہیں راشن دستیاب نہیں ہے۔ دوائی کی ایک ٹکیہ کے لئے لوگ پریشان ہیں درجنوں دیہاتوں میں لوگ بجلی سے ابھی بھی محروم ہیں اور کئی مقامات پر بجلی کی کٹوتی سے لوگ پریشان ہیں ،پانی کا نظام بھی بیکار ہے۔ اب جب کہ برف باری کھبی بھی ہو سکتی ہے زیادہ تر پانی کی پائپیں بیکار پڑی ہوئی ہیں اور لوگوں کو پانی آج بھی ضرورت کے مطابق نہیں مل پا رہا ہے، لوگوں کو ندی نالوں کا رخ کر نا پڑ رہا ہے ،طبی سہولیات کا بھی فقدان ہے اور درجنوں گائوں میں دور دور تک طبی سہولیات کا نام تک نہیں ہے اگر چہ کچھ مقامات پر طبی سنیٹر تو ہیں لیکن ان میں ڈاکٹروں کی کمی اور ادویات کی سخت قلت سے لوگ پریشان حال ہیں۔ درجنوں گائوں میں تیل خاکی کی کمی ہے، رابطہ سڑکوں کی حالت خستہ ہے ۔مقامی سڑکوں پر سفر کر رہے درماندہ مسافروں کو سخت دقتوں کا سامنا ہو رہاہے اور سڑک کی خستہ حالی سے عوام پر یشان ہیں۔ کچلو نے کہا کہ برف باری کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے انتظامیہ کو چاہے کہ ضلع کشتواڑ کے تمام دور آفتاہ علاقوں میں بنیادی سہلولیات جن میں ادویات ، راشن ، رسوئی گیس، تیل خاکی شامل ہیں جلد از جلد ان تمام ضروریات کو پورے کیا جائے تاکہ لوگوں کو برف باری میں اور مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہے کہ وہ تمام ترتوجہ دے کر دور دارز علاقوں میں بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔