عاصف بٹ
کشتواڑ//دیگر مقامات کی طرح ضلع کشتواڑ میں بھی جنم اشٹمی کا تہوار نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ قصبہ کے مندروں میں صبح سے ہی لوگ کی بھیڑ دیکھنے کو ملی اور بچوں ، خواتین و بزرگوں نے پوجا پاٹھ کی گئی۔
ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی جنم اشٹمی کو سخت حفاظتی انتظامات کےساتھ منایا گیا۔قصبہ کے مختلف علاقہ جات سے جھانکیاں لائیگی تھی جنہیںگوری شنکر مندر سے ریلی کی شکل میں نکالاگیا اور قریب آٹھ جھانکیاں گوری شنکر مندر سے نکل کر ڈاک بنگلوچوک، شہیدی چوک، بس سٹینڈ سے ہوتے ہوئے رام مندر میں پوجا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقعہ پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ قصبہ و اسکے گردنواح کے علاقوں میں انتظامیہ نے حفاظت کے سخت انتظامات کئے تھے۔ ڈرون و سی سی ٹی وی سے خصوصی نظررکھی جارہی تھی جبکہ پولیس و پیراملٹری فورسز کو جگہ جگہ تعینات کیا گیاتھا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔