جموں//ضلع کانگریس کمیٹی جموں (اربن) نے پارٹی کے سینئرلیڈر راہل گاندھی کے پارٹی صدرمنتخب ہونے کاجشن منایا ۔اس دوران کانگریس کارکنان ولیڈان نے مٹھائیاں بانٹ کر خوشیاں منائیں۔ اس دوران ضلع ،بلاک اوروارڈکمیٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انل چوپڑہ نے پارٹی کارکنان کو راہل گاندھی کے پارٹی صدرمنتخب ہونے کی مبارکبادپیش کی اورامیدظاہرکی کہ راہل گاندھی کی قیاد ت میں پارٹی مزیدمستحکم ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہم پارٹی قائدسونیاگاندھی کاشکریہ اداکرتے ہیں جنھوں نے 19برسوں تک پارٹی کی قیادت کی ۔انہوں نے کہاکہ محترمہ سونیاگاندھی نے پسماندہ اورغریب عوام کی خدمت کیلئے نہایت جانفشانی سے کام کیااوران کی خواتین کوبااختیاربنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کوفراموش نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے بی جے پی کوپارٹی انتخابات کے سلسلے میں غیرمہذب تاثرات کیلئے تنقیدکانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی قیادت گجرات میں اپنی ہارکودیکھتے ہوئے ایسے تاثرات دے رہے ہیں۔بعدازاں ضلع کانگریس کمیٹی ممبران کااجلاس منعقدہواجس میں پارٹی قائدسونیاگاندھی کاشکریہ اداکیاگیا اور راہل گاندھی کومبارکبادپیش کی گئی۔