سری نگر // پونچھ ضلع کے کامسر علاقے میں لاپتہ 17 سالہ لڑکی کی لاش دریا کے کنارے سے ملی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق محلہ کامسر کی لڑکی مہک بی 21 اگست سے لاپتہ تھی اور پیر کو اس لاش بکرم سنگھ یادگار منگنار کے قریب ایک دریا کے کنارے سے ملی۔
ایس ایچ او پونچھ ایس ڈی سنگھ نے جی این ایس کو لاش کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں 174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔