جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کے روز ایک42 ذہنی طور معذور خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میر احمد ولد لال الدین ساکن ساگرا چوکی نے پولیس پوسٹ منکوٹ میں ایک رپورٹ درج کی کہ ان کی ایک رشتہ دار مخدوم بیگم دختر محمد امین بکروال لاپتہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بعد میں لاپتہ خاتون کی لاش ساگرا گاو¿ں میں دریائے مینڈھر سے بر آمد کی گئی۔