ضلع پونچھ میں کہیں بھی کوئی آئی ای ڈی برآمد نہیں ہوئی عوام اور میڈیا غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے باز رہیں:ایس ایس پی پونچھ

حسین محتشم

پونچھ//سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ نے کہا ہے کہ ضلع پونچھ میں کہیں سے بھی کوئی آئی ای ڈی جیسا مواد یا مشتبہ آئی ای ڈی برآمد نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو معمول کی حفاظتی مشق کے دوران ایک پیک ملا جس میں کچھ کولڈ ڈرنکس، دیوالی کے پٹاخے اور کھانے کی چیزیں تھیں، اس میں دہشت گردی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے لہٰذا، آئی ای ڈی / آئی ای ڈی جیسے مواد کی بازیابی کی خبروں کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ معلومات شائع اور شیئر کرنے سے باز رہیں جو بے بنیاد ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی افواہوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا امکان رہتا ہے۔انہوں نے انتباہ دیا کہ مستقبل میں ایسا کوئی بھی غیر ذمہ دارانہ فعل انجام دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔