سرینگر//سیکورٹی فورسز نے ہفتے کو ضلع پونچھ کے قصبہ گاوں میں ،جو لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع ہے،جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ تباہ کرکے وہاں سے ہتھیار اور گولہ بارود بر آمد کیا۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی فوج اور پولیس نے مشترکہ طور عمل میں لائی۔
پولیس حکام کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران کمین گاہ سے ایک اے کے بندوق، اے کے میگزین،30گولیاں، 2پستول اور ایک پستول میگزین بر آمد کئے گئے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔