سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین جمعہ کو ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر گولی باری کا تبادلہ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق پاکستانی افواج نے آج صبح بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے مینڈھر کے منکوٹ علاقے میں ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی افواج نے پاکستان کی فائرنگ کا ''بھرپور'' جواب دیا۔
اس واقعہ میں کسی بھی طرف سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
طرفین کے مابین آخری اطلاعات ملنے تک گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔