ضلع پونچھ میں سڑک پر ڈرائیور کی لاش بر آمد

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//حکام نے سنیچر کو کہا کہ ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں گذشتہ رات کے دوران سڑک سے ایک35سالہ ڈرائیور کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ درابا قریشی محلہ کے مقامی لوگوں نے بشارت خان ولد لال خان ساکن دروگین سیکٹر بفلیز کی لاش سڑک پر دیکھ لی۔
بعد ازاں پولیس کو مطلع کیا گیا جنہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ایس ڈی ایچ سرنکوٹ پہنچایا۔
ایس ایچ او سرنکوٹ محمد رشید نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *