عظمیٰ نیوز سروس
رام بن// ایس ایس پی رام بن موہتا شرما نے کی رہنمائی میں میری مٹی، میرا دیش ضلع پولیس رام بن کے زیراہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے بانہال میں ترنگا ریلی کا اہتمام کیا۔ تقریب کی صدارت اے ایس پی گورو مہاجن نے کی اور ایس ڈی پی او بانہال ناصر کھوجا نے بھی شرکت کی۔ ترنگا ریلی میں پی آر آئی، بیوپار منڈل بانہال، کالج/سکول کے طلباء اور مختلف سول سوسائٹی تنظیموں بانہال کے رضاکاروں نے بھی شرکت کی۔حب الوطنی اور قوم پرستی کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ترنگا ریلی بڑے جوش و خروش کے ساتھ ریلوے چوک بانہال سے شروع ہوئی۔ ترنگا ریلی شہداء کی قربانی کو یاد کرنے کے لیے شہداء میموریل بانہال پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ’بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے لگائے اور ’میری ماتی میرا دیش، ویرون کا وندھن‘ کے موضوعات پر بینرز آویزاں کیے۔ ترنگا ریلی کے انعقاد کا مقصد ہمارے ان بہادر دلوں کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے جنہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ریلی حب الوطنی کے ترانے اور قومی پرچم اور بینرز لہرانے کے ساتھ آگے بڑھی جو ان کی قوم سے محبت اور متحد ہونے کے عزم کی علامت ہے۔