سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں جمعرات بعد دوپہر سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ معرکہ آرائی اُس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد پاریگام گاوں کو محاصرہ میں لیکر تلاشی آپریشن ہاتھ میں لیا۔
فورسز کی تلاشی پارٹی پر چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں اور یوں وہاں تصادم چھڑ گیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک طرفین میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔