سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں بدھ کو ایک سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوگیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق 183بٹالین سے وابستہ مذکورہ اہلکار کو بے ہوشی کی حالت میں ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ بیٹھا۔
ہلاک شدہ اہلکار کی شناخت ونود کمار ساکن اُتر پردیش کے طور ہوئی ہے۔
اسپتالی ذرائع نے سی آر پی ایف اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔