ایودھیا (یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو ضلع فیض آباد کا نام تبدیل کرکے ایودھیا رکھنے کا اعلان کیا۔ مسٹر یوگی نے یہاں دیوالی کے دیپ اتسو کے دن رام کتھا پارک میں اپنے خطاب میں کہا کہ فیض آباد اب ضلع ایودھیا کے نام سے جانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رام کے نام پرسبھی لوگ ایک دیپ جلا کر دیپ اتسو منائیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اجودھیا علاقے میں بنے رہے میڈیکل کالج کا نام راجا دشرتھ کے نام پو ہوگا اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کی جائے گی۔ جس کانام بھگوان شری رام کے نام پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب پوری ایودھیا کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی جائے گی، یہ میں نے عزم کر رکھا ہے ۔