سرینگر//سیکورٹی فورسز نے سنیچر کو جنوبی ضلع شوپیان میں چھتراگام گاوں کو محاصرے میں لیکر وہاں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے گاوں کو گذشتہ شب کے دوران ہی محاصرے میں لیکر آج صبح تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گاوں میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ابھی گذشتہ روز شوپیان قصبہ میں ایک فورسز آپریشن کے دوران پانچ جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ۔