شوپیان//ضلع چنائو آفیسر شوپیان منظور احمد قادری کی صدارت میں پیر کو ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس شوپیان میں افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضمنی چنائو کے احسن اور منصفانہ انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ 147مقامات پر196پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 183انتہائی حساس اور13حسا س ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع میں164183رائے دہندگان درج ہیں جن میں 3946مائیگرنٹ ووٹرس بھی شامل ہیں۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ووٹنگ مشینوںکی تربیت کا پہلا مرحلہ پہلے ہی اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ا ے آر اووز اورنوڈل آفیسران نے بھی چنائو عمل کے احسن طریقے سے انعقاد کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں اے ڈی سی شوپیان،اے آر ای اووز ،نائب تحصیلداراوردیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔معلوم رہے کہ ضلع میں 12 اپریل کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔