سرینگر//ترقیاتی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ کی صدارت میںکل ضلع سطح کی سیکریننگ وکوارڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں معاوضے کی ادائیگی کے لئے 15 معاملات زیر غور آئے ۔ان معاملات میں تین ایکسگریشیا ریلیف اورنوکری کے بدلے رقومات کی ادائیگی کے 12معاملات شامل ہیں۔اس دوران مجموعی طور6معاملا ت کو ادائیگی کے لئے منظور کیا گیا ۔ہر معاملے کے تحت ایک ایک لاکھ روپے کی ادائیگی ہوگی جب کہ نوکری کے بدلے چار لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔میٹنگ میں اے ڈی سی سرینگر کے علاوہ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔