سرینگر//ضلع انتظامیہ سرینگر نے منگل کو وہ حکمنامہ واپس لے لیا جس میں جاری کورونا کرفیو کے دوران منتخب ضروری سرگرمیوں کی اجازت دیدی گئی تھی۔
انتظامیہ نے گذشتہ روز ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے عید الفطر کے پیش نظر ضلع سرینگر میں صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے تک قصابوں اور بیکری والوں کو صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے تک محدود سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی تھی۔
ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے تاہم آج مذکورہ آرڈر واپس لے لیا۔
ضلع کمشنر نے شہر میں جاری کورونا کرفیو میں مزید سختی لانے کا بھی اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ بدھ سے سرکاری ملازمین کی نقل و حرکت بھی صرف خصوصی اجازت ناموںپر ہوگی۔
انہوں نے کہا”بدھ سے سرکاری ملازمین کی نقل و حرکت پاس سسٹم کے ذریعے یقینی بنائی جائے گی“۔
”تمام شعبوں کے سربراہان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اجازت ناموں کے لئے ریکوزیشن جمع کر دیں“۔