ریاسی//ضلع ریاسی میں لوگ بجلی کی آنکھ مچولی سے تنگ آگئے ہیںضلع کے الگ الگ مقامات سے لوگوں نے شکایت کی ہے محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کٹوتی کا کوئی شیڈول نہیں ہے جس کے باعث لوگوں بالخصوص طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہاں مہور سے لوگ شکایت کررہے ہے کہ بجلی کی کٹوتی حد سے باہر ہوتی ہے جس سے تاجروں کا زبردست نقصان ہورہا ہے۔اسی طرح تحصیل ارناس سے لوگوں نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ شب سے تحصیل ارناس میں بجلی بند ہے اور بجلی کٹوتی کا کوئی شیڈول نہیں ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے اگرچہ وہ وقت پر محکمہ کو کرایہ بھی ادا کرتے ہیں لیکن پھر بھی محکمہ خاموش تماشائی کا رول ادا کررہا ہے۔اسی طرح مہور سے کئی ایک طلباء نے بتایا محکمہ بجلی کی من مرضی کٹوتی سے ان کی پڑھائی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔ گاؤں گلابگڑھ سے لوگوں نے شکایت کی ہے محکمہ بجلی نے انہیں نظرانداز کر دیا ہے اس علاقہ میں ان دنوں بجلی ٹرانسفارمر نصب کرنے کا کام جاری ہے مگر گاؤں گلابگڑھ میں کوئی بھی ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا۔اسی طرح نہوچ کے گمنیوگ،باچھالہ اور میلنہ سے لوگوں نے شکایت کی ہے وہ ابھی بجلی کے منتظر ہیں۔اس حوالے سے جب کشمیراعظمیٰ نے XENپی ڈی ڈی ریاسی ٹھاکرداس سے بات کی انہوں نے بتایا کہ لوگوں کی مرضی کے مطابق بجلی کی کٹوتی رات کے بجائے دن میں کر دی ہے انہوں نے بتایا شام کو 6بجے کے بعد کوئی بجلی کٹوتی نہیں ہوتی اور دن میں سات گھنٹے کی کٹوتی ہے اور انہوں نے مزید بتایا گاؤں گلابگڑھ اور برنسال میں دو دن کے اندر ٹرانسفارمر لگایا جائے گا۔