Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

ضلع رام بن کے بیشترسرکاری سکولوں میں ڈھانچے کافقدان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 19, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
  مڈل سکول لبلٹھ کی عمارت خستہ ،جماعتیں 8 ،طلباء 60 اورٹیچر محض 2
 
بانہال // ضلع رام بن کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سیشن شروع ہونے کے باوجود تعلیمی ڈھانچہ زبوں حالی کاشکارہے جس پرمحکمہ تعلیم اورضلع انتظامیہ کے افسران خامو ش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے طلباکی تعلیم متاثرہورہی ہے  ۔ذرائع کے مطابق ضلع رام بن کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ 25برسوں کے دوران تعلیمی ڈھانچے میں خاطرخواہ سدھارکیلئے محکمہ تعلیم کی طرف سے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں اورفی الوقت سرکاری سکولوں میں ڈھانچے کی شدیدکمی ہے جس کاخمیازہ بچوں کوتعلیم کے زیاں کی صورت میں بھگتناپڑرہاہے ۔سکولوں میں ڈھانچے پرعوام بالخصوص والدین متفکرہیں اورانہیں اپنے بچوں کامستقبل تاریک ہونے کاخدشہ لاحق ہے ۔ذرائع کے مطابق ضلع رام بن میںتین ماہ کی طویل سرمائی تعطیلات کے بعدسکول کھل گئے ہیں اورتعلیمی سیشن بھی شروع ہوگیاہے تاہم سکولوں میں ڈھانچے کے فقدان کامسئلہ اس تعلیمی سیشن میں بھی حل نہیں ہواہے ۔
جہاں سکولوں میں ڈھانچے ندارد ہے وہیں بیشترسکولوں میں عملہ کی بھی شدیدقلت پائی جاتی ہے جس کی نمایاں مثال تحصیل کھڑی کے دور افتادہ علاقہ میں قائم مڈل سکول لبلٹھ ، شگن ہے جس کی عمارت نہایت خستہ حالی کاشکارہے اورکھنڈرکامنظرپیش کررہی ہے ۔اس سلسلے میںمقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سکول کے چھ کمرے ہیں جوانتہائی خستہ حال ہیں اوران کااستعمال خطرے سے خالی نہیں ہے جبکہ سکول کا بیت الخلا اور واش روم کاحال بھی مختلف نہیں ہے ۔اتناہی نہیںسکول کو آنے والی پانی کی پائپ لائین بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے سکول میں پانی کی سپلائی بھی بہترڈھنگ سے نہیں ہوتی ہے۔مڈل سکول لبلوٹھ ، شگن میںآٹھ جماعتوں کے ساٹھ سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں لیکن یہاں صرف دو ہی ٹیچر تعینات ہیں۔ طلباء کے والدین کاکہناہے کہ مڈل سکول لبلوٹھہ کا ایک ٹیچر پچھلے پانچ برسوں سے زونل ایجوکیشن دفتر کھڑی میں اٹیچ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس سکول میں بچوں کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیچر کی ماہانہ تنخواہ مڈل سکول لبلوٹھہ شگن سے ہی نکالی جاتی ہے اور اس سلسلے میں لوگوں کی باربارگذارشات کے باوجود ٹیچرکودوبارہ سکول میں واپس نہیں لایاجارہاہے ۔ عبدالمجید نامی ایک مقامی شخص نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم کے حکام یہ ڈھنڈورہ  پیٹ رہے ہیں کہ اٹیچ منٹوںکو ختم کیا گیا ہے اور اٹیچ کئے گئے ٹیچر واپس متعلقہ سکولوں میں تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی نظر نہیںآتاہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی غفلت کی وجہ سے کھڑی – آڑپنچلہ ودیگر  متعدد سکولوں میں اساتذہ  کی کمی ہے اور سکولی عمارتوں خستہ حالی کاشکارہیں جس کی وجہ سے طلبااوروالدین پریشان ہیں۔اس سلسلے میں جب انچارج زونل افسرکھڑی اورنائب پرنسپل ہائرسکینڈری سکول بانہال سے رابطہ قائم کیاگیاتوان کاکہناتھاکہ زونل دفتر کھڑی میں اٹیچ ٹیچر مڈل سکول لبلٹھہ واپس بھیج دیا گیا ہے ا ورا سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سکول میں واپس جوائین کرے بصورت دیگراس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکول عمارت کی مرمت فی الحال لوکل فنڈ سے کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس بارے میں اعلی حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چند روز بعد علاقے کا دو روزہ کریں گے اور سرکاری سکولوں کے کام کاج اور دیگر مسائل کا جائزہ  لیکراقدامات کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس اہلکار امرناتھ یاترا ڈیوٹی کے دوران حادثاتی فائرنگ میں زخمی
تازہ ترین
چین پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کیلئے بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ
برصغیر
کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ، محاصرہ مزید سخت
تازہ ترین
’ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کشمیر کے 13 لاکھ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو میں سڑک حادثہ ، دویاتری زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?