بانہال // پلس پولیو کے دوسرے مرحلے میں ضلع رام بن میں چھ ہزار پانچ سال سے کم عمری بچوں کو پولیو خواراک پلائی گئی جو کل 65163 بچوں کا 92 فیصدی بنتا ہے۔ چیف میڈیکل افسر رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان نے بتایا کہ پورے ضلع رام بن میں کل ملاکر 416 پولیو بوتھ قائم کئے گئے تھے اور پولیو خوراک کو پلانے کیلئے 1664 ورکروں ، 78 سپر وائزروں اور چھ موبائیل ٹیموں کو متحرک رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بٹوٹ بلاک میں 18607 بچوں ، گول بلاک میں 9793 ، بانہال بلاک میں 14072 بچوں اور اْکرال بلاک میں 17520 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی گئی۔ انہوں نے کہ ضلع رام بن میں پانچ سال تک کی عمر کے کل بچوں کی تعداد 65163 ہے اور ان میں سے 59992 بچوں کو پولیو خوراک پلائی گئی ہے جو کل ملاکر 06۔92 فیصدی بنتی ہے۔