عظمیٰ نیوزسروس
رام بن/ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے محکمہ رام بن نے مختلف ضلعوں کے انٹر اسکول زونل کمپینیشنز کا انعقاد کیا۔ تقریبات میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے 736 طلباء نے بھرپور شرکت کی۔زون بٹوت میں انڈر 14 اور انڈر 17 لڑکوں میں کھو کھو، کبڈی اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہوئے۔ تقریب کا انعقاد گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بٹوت میں کیا گیا اور اس کا افتتاح اسکول کے پرنسپل دیو راج شرما نے کیا۔ اس موقع پر زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر جوگندر پال گپتا نے تعریفی نشان کے طور پر پرنسپل کو ایک یادگار پیش کیا۔ زون کے کل 519 طلباء نے حصہ لیا، جنہوں نے تمام مقابلوں میں شاندار جوش، مہارت اور کھیل کا مظاہرہ کیا۔اسی طرح گورنمنٹ ڈگری کالج گول موئلہ میں انڈر 14 اور انڈر 17 بوائز کے انٹر سکول زونل لیول ایتھلیٹک میٹ اور ریسلنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں 217 طلباء نے شرکت کی، جن میں سے سبھی نے قابل ستائش ایتھلیٹک صلاحیت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔